جماعت اسلامی اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے روز اول سے کوشاں ہے،دردانہ صدیقی

لاہور (ڈیلی گرین گوادر) نبی آخر الزماں صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوت دین کو اسلامی نظام کے قیام تک جاری رکھا-قرآن مجید نے جس نظام کو پیش کیا وہ انسانوں کو انسانوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ وحدہ لا شریک کی غلامی میں دیتا ہے۔ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے ضلع وسطی کے تنظیمی دورہ و جائزہ برائے انتخابی صورتحال سے خطاب کے دوران کیا- انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ہمہ گیر تحریک ہے جو اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے روز اول سے کوشاں ہے ۔برصغیر خوش نصیب خطہ ہے جہاں سے یہ تحریک غلبہ دین کے لئے ابھری، انہوں نے کہا کہ حق کے راستے میں مشکل مراحل ہمیشہ آتے ہیں لیکن کامیابی بھی نصیب ہوتی ہیں دور نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں سراقہ بن مالک کو آزمائش و ابتلاء کے دور میں قیصر و کسریٰ کے کنگن کی نوید سنائی ۔ مسلمان راہ حق میں اللہ سے مایوس ہوئے بغیر أمید رکھتے ہیں۔ یہ امیدہمیں اپنے دلوں میں جگانا اور اپنے عوام میں اس کا جوش و جذبہ پیدا کرنا ہے۔ اس وقت ملک کی موجودہ مشکل صورت حال میں جب کہ لوگ ملک چھوڑ کر جا رہے ہیں، جماعت اسلامی ان کے لئے روشنی اور امید کی کرن بنے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نوجوانوں کو خوابوں کی تعبیر دیں گے ۔ دشمن ملک کو انتشار اور انارکی کے ذریعے بے یقینی و مایوسی کی کیفیت سے دوچار کرنا چاہتا ہے لیکن ہم پاکستان کو اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان بنائیں گے رخشندہ منیب نے کہا کہ اللہ نے انسان کو احسن تقویم پیدا کر کے شعور اورنصب العین عطا کیا ۔اسے خلافت کی ذمہ داری سونپ کر دین کو قائم کرنا اہم ترین فریضہ بنایا،ہر فرداجتماعی طور پر ذمہ داری کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کرے یہی اسلامی فلاحی ریاست کے لیے سنہری اصول ہیں-سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی اور ناظمہ اسما سفیر اپنی ٹیم کے ہمراہ اس نشست میں شریک تھیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے