اساتذہ اپنے علم سے قو م کے مستقبل کے معماروں کی بہتر مستقبل کی راہ کا تعین کرتے ہیں، بی بی روبینہ عرفان
قلات (ڈیلی گرین گوادر) سابقہ وفاقی وزیر بی بی روبینہ عرفان نے کہا ہے کہ اساتذہ علم کی روشنی پھیلانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اساتذہ اپنے علم سے قو م کے مستقبل کے معماروں کی بہتر مستقبل کی راہ کا تعین کرتے ہیں،قلات میں النور اکیڈمی طلبا و طالبات کو بہترین تعلیم فراہم کررہی ہے جو قابل تحسین ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیچرز ڈے کے موقع پر النور اکیڈمی اسکول کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرسابق صوبائی وزیر اور ڈسٹرکٹ کونسل قلات کے چیئر مین آغا عرفان کریم احمد زئی ایڈی،سی قلات فدا بلوچ، سینئر ہیڈ ماسٹر پولیس لائن محمد انور، بانی النور اکیڈمی حاجی شمس پندرانی اور دیگر نے بھی اساتذہ کرام کی عظمت پر روشنی ڈالی اور انکے تعلیمی خدمات کو سراہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔روبینہ عرفان نے کہا کہ قلات میں جدید تعلیمی سہولیات سے لیس ایک تعلیمی ادارے کی بہت ضرورت تھی جسے النور اکیڈمی اسکول نے پورا کردیا ہے میں امید کرتی ہوں کہ النور اکیڈمی اسکول کی انتظامیہ معیار ی اور جدید تعلیم سے ہماری مستقبل کے معماروں کو آراستہ کریں گے انہوں نے النور اکیڈمی انتظامیہ کو اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔