کیسکوکی کارروائی بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر359نادہندگان کے کنکشنز منقطع کرردئے گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیئے کاروائیاں تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں کیسکو کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے تعاون سے جمعرات کے روزبڑے پیمانے پر بھی غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیئے کارروائی کی گئی اوراس دوران کاسی روڈسے شنٹ اور ٹیمپرڈکے گئے 12، چلتن مارکیٹ سے 8، مری آباد سے 16، چمن ہاوسنگ اسکیم 6، ریلوے ہاوسنگ اسکیم 12میٹر،سریاب روڈ9میٹر، مسجد روڈ10، مشرقی بائی پاس 8، جان محمدروڈ سے 7اور ارباب ٹاون سے 9میٹرز اُتاردئیے گئے جن کو جرمانے عائد کردئیے گئے۔اس طرح کوئٹہ شہرمیں مجموعی طورپر71نادہندگان کے برقی کنکشنز منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو، کمرشل اورانڈسٹریل صارفین شامل ہیں نیز کارروائی کے دوران نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مد میں 23لاکھ روپے کی ریکوری کرلئے گئے۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل میں کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران زیارت،دُکی،کوہلو، لورالائی اور سنجاوی کے علاقوں سے 52 نادہندگان کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردیئے گئے، نیز اس دوران مسلم باغ، قلعہ سیف اللہ اور میخترسے نادہندگان کے 5ٹرانسفارمرزبھی اُتاردئیے گئے اسی طرح لورالائی سرکل کے مختلف علاقوں سے نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 57لاکھ روپے جبکہ جرمانہ کی مدمیں 2لاکھ 80ہزارروپے بھی وصول کیئے گئے۔ علاوہ ازیں کیسکوپشین سرکل کے مختلف علاقوں پشین،چمن یارو، گلستان،علی زئی کے علاقوں میں کارروائی کے دوران86گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشن منقطع کردئیے اسکے علاوہ خانوزئی سے ایک ٹرانسفارمرعدم ادائیگی پر اُتاردئیے جبکہ بلوں کے بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے46لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی۔دریں اثناء کیسکوخضدارسرکل میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران خضدار،قلات نوشکی، تفتان، خالق آباد کے علاقوں سے49 گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے اس کے علاوہ مختلف دیہاتوں کے 12ٹرانسفارمروں کے 11Kvکے جمپرز کاٹ کر نادہندگان کی بجلی منقطع کردی گئی اس دوران خضدار سرکل کے مختلف علاقوں سے نادہندگان سے ریکوری کی مدمیں تقریباً30لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے۔اسی طرح کیسکو سبی سرکل کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 47نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے جبکہ جعفرا ٓباد سے مزید4 ٹرانسفارمرز بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی اُتاردئیے، اس کے علاوہ کارروائی کے دوران نادہندگان سے 32لاکھ روپے کی ریکوری کرلی گئی جبکہ بجلی چوروں سے جرمانہ کی مدمیں 3لاکھ 20ہزارروپے وصول کرلئے گئے۔اسی طرح کیسکومکران سرکل کے تحت تربت،پنجگور، پسنی اورجیوانی کے علاقوں میں کارروائی کے دوران بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر54گھریلو اور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 9لاکھ روپے بھی وصول کیئے گئے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔علاوہ ازیں کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈ بھی فوری طورپر ہٹادیں اوراپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن کے دفترمیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے درخواست دیں۔
٭٭٭٭٭