ژوب میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے،حاجی مٹھا خان کاکڑ
ژوب (ڈیلی گرین گوادر) وزارت سے زیادہ عوام ہمیں عزیز ہے 2018 الیکشن میں عوام نے بڑی مینڈیٹ دیکر مخالفین کو تاریخی شکست دے یہ ثابت کردیا کہ عوام اب ترقی چاہتی ہے پانچ سالہ دور حکومت کے ثمرات آب عوام کو ملنا شروع ہوگئے ہیں ژوب کے عوام کو صحت تعلیم اور زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنا اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے سابقہ ادوار میں اجتماعی کاموں کے بجائے انفرادی کاموں کو ترجیح دی جاتی تھی عوام کو30 سالوں سے مذہب اور قومیت خیلی زئی کا نام استعمال کرکے حکومتی کرسی پر براجمان رہے ہیں جبکہ ترقیاتی منصوبے صرف کاغذوں تک محدود تھے۔ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر حاجی مٹھا خان کاکڑ نے بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی سیکرٹریٹ میں ایک پروقار شمولتی پروگرام کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ ژوب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے ژوب کے عوام ترقی کے صف میں شامل ہوگا انہوں نے کہا کہ الیکشن قریب آتے ہی لوگ منتخب نمائندوں سے باگ رہے ہیں جبکہ ہمارے ہاں لوگ دور حکومت کے اختتام پر شمولیت اختیار کررہے ہیں جو ہماری خلوصِ نیت اور بہتر کارکردگی کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں اجتماعی ترقیاتی منصوبوں کے بجائے انفرادی کاموں کو ترجیح دی جاتی تھی اور نوجوان نسل کو روزگار فراہم کرانے میں نااہل ثابت ہوئے انہوں نے کہا کہ سورج ایک انگلی سے چھپایا نہیں جاسکتا ہے جبکہ چند نادان سیاسی لیڈر آیک شمسی دیکر ووٹ کا حق ادا کرنے کی ناکام کوشش میں مصروف ہے جبکہ عوام باشعور ہے انہوں نے کہا کہ ژوب میں اربوں روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے کاکڑ خراسان میں ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے روڈ سکول ابنوشی کے سکیمات پر کام جاری ہے چار بڑے برج سوڑہ پل کبزئی،دہانہ عبدالہ زئی پل، سلیازہ مندوخیل پل، خوزک زئی مندوخیل پل منظور ہوا ہے جس پر کام جاری ہے مختلف دور افتادہ علاقوں کیلئے 12 ایمبولینس فراہم کئے اور کروڑوں روپے کی لاگت سے 22 ڈیمز بنائیں ہیں ماڈل ہائی سکول پر 13کروڑ روپے کی لاگت سیایک ماڈل طرز تعمیر کا کام جاری ہے ژوب سول ہسپتال کیٹراما سنٹر میں مزید ڈاکٹرز اور سٹاف تعینات ہونگے جس سے ہسپتال میں مریضوں کی بہتر علاجِ محالجہ کے مواقع میسر ہونگے اس وقت چار گائنی کالوجسٹ ڈاکٹر اور میل ڈاکٹر مریضوں کی مفت آپریشن کررہے ہیں ژوب شہر میں 60 کلومیٹر روڈ بلیک ٹاپ پر کام جاری ہے اور شہر کے چھوٹی گلیوں میں ٹف ٹائل نالیوں کی پختگی۔ انیمل کالج۔ سلاٹر ہاؤس پر کام جاری ہے بہت سے سکولوں کو اپگریڈ کیا گیا ہے اور نئے پرائمری مڈل سکولوں کو منظور کئے ہیں ہمارے ترقیاتی منصوبوں سے مخالف بوکھلاہٹ کا شکار ہے ژوب میں ترقیاتی کی منصوبوں کے بدولت عوام سینکڑوں کی تعداد میں ہمارے کاروان میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر خیر محمد مندوخیل مفتی عبداللہ جان فضل آمین مندوخیل زکوٰۃ چیئرمین مولوی قطب الدین خوستی نقیب اللہ بابر عبداللہ جان کاکڑ ودیگر نے بھی خطاب کیا۔