پیپلزپارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے کابینہ سے مشاورت کے بعد زوہیب محمدحسنی کوکوئٹہ سٹی کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد کردیا
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلزپارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین خان کاکڑ نے کوئٹہ سٹی کابینہ سے مشاورت کے بعد زوہیب خان محمدحسنی کوکوئٹہ سٹی کا ڈپٹی جنرل سیکرٹری نامزد کردیا۔ دریں اثناء پاکستان پیپلز پارٹی یونین کونسل رابطہ آفس شہباز ٹاؤن کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے حاجی زوہیب محمد حسنی کو ڈپٹی جنرل سیکرٹری منتخب ہونے پر مبارکباددی جس میں سردار فتح گورگیج،شاہد،یونٹ صدر نصیب اللہ بڑیچ، نائب صدرعمرا ن بڑیچ، جہانزیب شیخ حشنی اور کلی اسماعیل کے کارکنوں شامل تھے اس موقع پرکارکنوں نے زوہیب خان محمد حسنی کے ڈپٹی جنرل جنرل سیکرٹری منتخب پر مٹھائی بھی تقسیم کی