صوبے کی افرادی قوت کو عصر حاضر کے جدید تیکنیکی مہارتوں و ہنر سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے، پرنس احمد علی احمدزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبے کو صنعتی و معاشی اور سماجی طور پر ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے صوبے کی افرادی قوت کو عصر حاضر کے جدید تیکنیکی مہارتوں و ہنر سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و تجارت ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور توانائی پرنس احمد علی احمدزئی نے یہاں جاری کر دہ ایک بیان میں کیا۔انھوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں نوجوانوں کی شمولیت سے بلوچستان کی نمایاں ترقی میں خاطر خواہ مدد مل سکتی ہے۔ نوجوانوں کو سیاسی اور کاروباری شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے نوجوانوں کی بہتر رہنمائی اور حوصلہ افزائی کے لیے معاون ادارہ جاتی پالیسیاں اپنانے کی ضرورت ہے صوبے کہ نوجوان آبادی کو صوبے کی پیداواری اور افرادی قوت میں بدلنے کی ضرورت ہے انھیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنے کاروبار شروع کرنے اور جدید کاروباری طرز و طریقے اختیار کرنے میں تیکنیکی مہارتیں فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ جس کے لیے نگران صوبائی حکومت ایک جامع اور ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت لحہ عمل مرتب کر رہی ہے۔ جس سے صوبے کے نواجوانوں کو باوقار اور باعزت روزگار کے مواقع میسر آہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے