بیوٹمز21سال کی قلیل مدت میں بطور ادارہ اپنا لوحہ ملکی سطح پر منوایا ہے، وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے طلباء و طالبات تعلیم سمیت کسی بھی شعبے میں دیگر علاقوں اور دنیا کے طلباء سے کسی صورت کم نہیں ہیں، بیوٹمز 21سال کی قلیل مدت میں بطور ادارہ اپنا لوحہ ملکی سطح پر منوایا ہے،استاتذہ اور عملے کا جامعہ کی ترقی میں کلید ی کردار ہے،ہم بیوٹمز کو عالمی سطح پر معیاری تعلیم کا ادارہ بنائیں گے۔یہ بات انہوں نے جمعرات کو بیوٹمز کی 21سالگرہ کی تقریب اور طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر رجسٹرار بیوٹمز ڈاکٹر زاہد رؤف سمیت دیگر بھی موجود تھے۔وائس چانسلر بیوٹمز پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا کہ آج ہم فخر کے ساتھ بیوٹمز کی 21ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔اس کامیابی کے پیچھے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں بہترین خدمات سرانجام دینے کا غیر متزلزل عزم ہے یہ دن اس لئے بھی خاص ہے کیونکہ اس دن ہم عالمی یوم استاتذہ بھی مناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی معیاری تعلیم معاشرے میں بامعنی حصہ ڈال رہی ہیہم بطور ایک ٹیم کے متحد ہوکر اپنی ترقی کی راہ میں آنے والی تمام مشکلات اور رکاوٹوں کو عبور کر نے کے ساتھ ساتھ اس عمل کو اپنی قوت بنا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ طلباء، استاتذہ، ملازمین،اور تمام شراکت داروں کا شکریہ اداکرتاہوں کہ آپ کی محنت اور لگن نے بیوٹمز کو اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں ایک مایہ ناز ادارہ بنایا ہے طلباء نصابی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیں اس سے انکی شخصیت میں نکھار آئیگا نوجوان اپنا وقت ضائع کرنے کے بجائے انہیں تخلیقی کاموں میں صرف کریں تاکہ وہ معاشرے کے کار آمد شہری بن سکیں۔ڈاکٹر خالد حفیظ نے کہا کہ استاتذہ کے عالمی دن پر فیکلٹی بھی خراج تحسین کی مستحق ہے جن کی انتھک کاوشوں اور عزم کی بدولت طلباء کی زندگیوں میں اہم تبدیلی آرہی ہے اور وہ اپنے خاندانوں کی امیدیں پوری کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیکلٹی اور عملے کی مشترکہ کاوشیں ترقی میں کلیدی کردار ادا کرسکتی ہیں۔ہم سب متحد ہو کر بیوٹمز کو خطے کاایسا ادارہ بنائیں گے جس پر آنے والی نسلیں فخر کریں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے