افغانی ہمارے بھائی ہیں لیکن وقت کا تقاضا ہے کہ افغانی مہاجرین کو واپس ان کے گھروں پر بھیجا جائے گا، میر محمد زبیر جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے کہا ہے کہ افغانی ہمارے بھائی ہیں لیکن وقت کا تقاضا ہے کہ افغانی مہاجرین کو واپس ان کے گھروں پر واپس بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تقریباً 584000 ہزار افغان مہاجرین ہیں جن میں 331000 رجسٹرڈ جبکہ 253000 رجسٹرڈ نہیں ہے میر زبیر جمالی کا کہنا تھا کہ افغان تارکین کے حوالے سے ماضی میں ٹائم فریم کا نہ ہونا سب سے بڑا نقصان ہے لیکن دیر اے درست آئے اسطرح کے اقدامات ہمارے لیے اور ہمارے ہمسایہ ممالک کے حق میں بہتر ہے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ چالیس سال میں افغان مہاجرین کو دوبارہ گھر بھجوانے کیلئے سب سے بڑا اقدام ہے کیونکہ پاکستان خود ترقی پذیر ممالک کی شمار میں آتا ہے کیونکہ اب امریکہ کے انخلاء کے بعد افغانستان میں امن قائم ہؤا ہے افغانی عوام کو دوبارہ اپنے ملک جا کر ترقی میں کردار ادا کریں اور اس اقدام سے ہمارے اپنے ملک میں عوام کو ریلیف ملے گا وزیر داخلہ میر زبیر جمالی کا مزید کہنا تھا کہ افغان تارکین کو واپس بھجوانے کیلئے طریقہ کار پر اقدامات کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔