اسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی،بجلی کی چوری ختم ہوگی تو ملک تیز رفتاری سے ترقی کرے گا، سردار زادہ آ صف الرحمان دمڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران بین الصوبائی وزیر سردارزادہ آ صف الرحمان دمڑ نے کہا کہ اسمگلنگ،ذخیرہ اندوزی،بجلی کی چوری ختم ہوگی تو ملک تیز رفتاری سے ترقی کرے گا،وفاقی اورصوبائی حکومتوں کی جانب سے ذخیرہ اندوزوں،اسمگلنگ کیخلاف کاروائی کر نے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔ یہ بات انہوں نے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی قیادت میں وفاقی کابینہ اور بلوچستان ودیگر صوبوں میں نگران وزراء ا علیٰ کی قیادت میں نگران کابینہ دن رات معیشت کو بہتر بنانے عام عوام کی مشکلات کم کرنے کیلئے دن رات کوششیں کررہی ہیں جس میں جلد ہی کامیابی حاصل ہو گی۔انہوں نے کہا کہ چند دنوں میں مکمل تبدیلی نہیں آ سکتی یہی بہتر ہے کہ بہتری آ رہی ہے انشاء اللہ بہت جلد بہتری کی رفتار زیادہ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کے ریٹ عالمی ریٹ ہیں اس پر حکومت کا کنٹرول نہیں ہے نگران حکومت کی کوشش ہے کہ عام عوام کیلئے آ سانیاں پیدا کریں اور عوام کے چہروں پر خوشیاں لائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمگلنگ ذخیرہ اندوزی بجلی کی چوری ختم ہوگی تو ملک تیز رفتاری سے ترقی کرے گا اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی وزیر اعلی بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی کی ہدایت پر ان کیخلاف کاروائی جاری ہے جس کے مثبت نتائج آ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے