9 مئی واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کے زیرصدارت زمان پارک میں ہوئی،عثمان ڈار

لاہور(ڈیلی گرین گوادر) عثمان ڈار نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کے زیر صدارت زمان پارک میں کی گئی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی تھی، حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت خود چیئرمین پی ٹی آئی نے دی تھی۔۔

عثمان ڈار نے کہا کہ اکتوبر 2022ء میں لانگ مارچ جنرل عاصم منیر کی بطور آرمی چیف تعیناتی روکنے کیلئے کیا گیا، 9 مئی کے حملوں کا مقصد فوج پر دباؤ ڈال کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹانا تھا۔عثمان ڈار نے مزید کہا چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہیومن شیلڈ کا استعمال کیا، چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ورکرز کی ذہن سازی کی، جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد اور زمان پارک میں جو کچھ ہوا اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے