9 مئی مقدمات،اسدعمر، علیمہ خان، عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)لاہورکی انسداددہشتگردی عدالت نےنومئی واقعات کے مقدمات پراسدعمراورچیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں میں 16 اکتوبر تک توسیع کردی ۔

انسداددہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس مقدمے میں وکلاء کوحتمی دلائل کے لیےطلب کرلیا۔ دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان روسٹرم پرآگئیں۔ کہا ہمیں انصاف دیا جائے روز پیشی پرآتیں ہیں۔اگر جیل میں بھیجنے سے انصاف ہوتا ہے تو بھیج دیں۔ہم کیا مانگ رہے ہیں انصاف ہی مانگ رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی بہن کو وکیل برہان معظم نے مزیدگفتگو کرنے سے روک دیا۔دوسری جانب پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی علیمہ خان اور عظمی خان کی گرفتاری مانگ لی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے