کوئٹہ ، 22فیصد لوگ پانی کے بل ادا کررہے ہیں جبکہ 78فیصد لوگ مفت میں پانی پی رہے ہیں، واسا حکام

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں واسا حکام نے انکشاف کیا ہے کہ شہر کے صرف 22فیصد لوگ پانی کے بل ادا کررہے ہیں جبکہ 78فیصد لوگ مفت میں پانی پی رہے ہیں، واسا کے اپنے صارفین کے ذمہ واجب الادا رقم ڈیڈھ ارب روپے سے تجاوز کرگئی۔کوئٹہ کو پانی فراہم کرنے والے ادارے واسا کے حکام نے نجی ٹی وی کوبتایا کہ شہر میں واسا کے صارفین کے ذمہ واجبات ڈیڈ ھ ارب روپے سے زائد ہوگئے ہیں،جس کیلئے واسا نے نادھندہ صارفین کے کنکشن کاٹنے کی مہم بھی شروع کردی ہے۔انہوں نے بتایا کہ شہر کے صرف 22فیصد لوگ پانی کے بل ادا کررہے ہیں جبکہ 78فیصد لوگ پانی کا بلز ادا کئے بغیر مفت میں پانی پی رہے ہیں واسا حکام کے مطابق واسا شہر میں پانی کے میٹر لگانے کا پائلٹ پروجیکٹ بھی شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے،جس کے تحت وہ علاقے جہاں روزآنہ پانی دیا جاتا ہے وہاں پانی کے میٹر لگائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے