پاک افغان سرحد چمن پر افغان سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاک افغان سرحد چمن پر افغان سیکورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک بچے سمیت دو شہری جاں بحق ہوگئے۔ڈپٹی کمشنر چمن راجہ اطہر عباس کے مطابق بدھ کو سہ پہر چار بجے کے قریب پاک افغان سرحد چمن پر باب دوستی کے مقام پر افغان سیکورٹی فورسز نے اچانک بلااشتعال فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک 12سالہ بچہ اور 70سالہ شہری جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد پاکستانی حکام نے سیکورٹی فورسز کو الرٹ کردیا تاہم اس موقع پر کسی قسم کی فائرنگ کا تبادلہ نہیں ہوا واقعہ کے بعد پاک افغان سرحد پر پیدل آمد و رفت کو کچھ دیکر کے لئے بند کیا گیا تاہم سرحدکو مکمل طور پر بند نہیں کیاگیا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق ہونے والے شہریوں کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئی ہیں جبکہ واقعہ کی اطلاعات متعلقہ حکام کو دے دی گئی ہیں جو اسے افغان حکومت کے ساتھ اٹھائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے