نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی طعبیت ناساز، سی ایم ایچ منتقل
راولپنڈی(ڈیلی گرین گوادر) نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی طعبیت ناساز ہونے پر انہیں سی ایم ایچ منتقل کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ محسن نقوی کی طبیعت بگڑنے پر انہیں سی ایم ایچ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز کی نگراں میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مختلف طبی ٹیسٹ لیے جارہے ہیں۔
علاوہ ازیں بتایا گیا کہ محسن نقوی کو طے شدہ پروگرام کے تحت مری کے لیے روانہ ہونا تھا تاہم طبیعت کی ناسازی کے باعث انہیں مری کا دورہ ملتوی کرنا پڑا۔