لورالائی،11بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے درخواست دائرخانوزئی کے علاقوں سے 15بجلی چورگرفتار

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی خصوصی ہدایات پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کی صوبہ بھرمیں تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیئے کاروائیاں تیزی سے جاری ہے اور اس سلسلے میں کیسکو کو ضلعی انتظامیہ اور پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے۔ بدھ کے روزبھی غیر قانونی بجلی استعمال کرنے والوں اور نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لیئے بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران کوئٹہ شہرمیں مری آباد، کچلاک، جناح ٹاون، سیٹلائٹ ٹاون، پشتون آباد، سورج گنج بازار اور سریاب روڈکے علاقوں میں میٹروں کو شنٹ اور ٹیمپرڈ کرنے پر47کنکشنز منقطع کرکے اُنھیں موقع پر جرمانے عائد کیئے گئے۔اس طرح کوئٹہ شہرمیں مجموعی طورپر54نادہندگان کے برقی کنکشنز منقطع کردئیے گئے جن میں گھریلو، کمرشل اورانڈسٹریل صارفین شامل ہیں نیز کارروائی کے دوران نادہندہ صارفین سے بقایاجات کی مد میں 28لاکھ روپے کی ریکوری کرلئے گئے۔اسی طرح کیسکو سبی سرکل نے سبی، جعفر آباد، کے علاقوں میں کارروائی کے دوران78نادہندگان کے کنکشنز عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے گئے جبکہ جعفرا ٓباد اور سبی میں نادہندگان کے5ٹرانسفارمرزبھی اُتاردئیے گئے، اس کے علاوہ کارروائی کے دوران نادہندگان سے 45لاکھ روپے کی ریکوری کرلی گئی جبکہ بجلی چوروں سے جرمانہ کی مدمیں 4لاکھ 10ہزار روپے وصول کئے گئے۔علاوہ ازیں کیسکولورالائی سرکل میں کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران لورالائی سٹی، سنجاوی،ہرنائی، موسیٰ خیل،میختر اورکوہلوکے علاقوں سے 93 نادہندگان کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردیئے گئے، نیز اس دوران لورالائی کے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے 5ٹرانسفارمرزبھی اُتاردئیے نیز اس دوران بجلی چوری میں ملوث11بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ پولیس تھانوں میں قانونی کارروائی کیلئے درخواستیں ارسال کردی گئیں۔اسی طرح نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 21لاکھ روپے جبکہ جرمانہ کی مدمیں 2لاکھ 35ہزارروپے بھی وصول کیئے گئے۔ علاوہ ازیں کیسکوپشین سرکل کے تحت پشین، چمن، خانوزئی کے علاقوں میں کارروائی کے دوران بجلی چوری پر 15افراد گرفتارکرلئے جن کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے نیز کارروائی کے دوران 156گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشن منقطع کردئیے اسکے علاوہ خانوزئی سے 4غیر قانونی ٹرانسفارمرزجبکہ چمن سے ایک نادہندہ ٹرانسفارمر اُتاردئیے گئے۔کارروائی کے دوران بجلی بلوں کے بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے 43لاکھ روپے کی ریکوری بھی کرلی گئی جبکہ جرمانہ کی مدمیں 4لاکھ 65ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔ دریں اثناء کیسکوخضدارسرکل میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران خضدار،قلات نوشکی، تفتان، خالق آباد کے علاقوں سے68 گھریلو اور کمرشل نادہندگان کے کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع جبکہ اس دوران خالق آباد سے 2غیر قانونی ٹرانسفارمرزبھی اُتاردئیے گئے اس کے علاوہ مختلف دیہاتوں کے 13ٹرانسفارمروں سے 11Kvجمپرز کاٹ کر نادہندگان کی بجلی منقطع کردئیے گئے۔اس دوران نادہندگان سے ریکوری کی مدمیں تقریباً24لاکھ روپے بھی وصول کرلئے گئے جبکہ جرمانہ کی مدمیں 5لاکھ 10ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح کیسکومکران سرکل کے تحت گوادرشہر، پسنی اور پنجگورکے علاقوں میں کارروائی کے دوران بجلی بلوں کی عدم ادائیگی پر41گھریلو اور کمرشل نادہندہ صارفین کے کنکشنز منقطع کردئیے گئے جبکہ ریکوری کی مدمیں نادہندگان سے11لاکھ روپے بھی وصول کیئے گئے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) حکومت پاکستان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکواپنے تمام صارفین سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کرکے اس قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔علاوہ ازیں کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈ بھی فوری طورپر ہٹادیں اوراپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن کے دفترمیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے درخواست دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے