ریکارڈ روم میں موجود قیمتی ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، کمشنر سبی ڈویژن
سبی(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے ریکارڈ روم کا معائنہ کیا ایڈیشنل کمشنر سبی ڈویڑن محمد یونس مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کمشنر سبی ڈویژن بشیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ ریکارڈ روم میں موجود قیمتی ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ریکارڈ روم کی عمارت کی تعمیر و مرمت کے لئے ہی پی سی ون بنانے کا متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کی گئیں ہیں جلد ہی اس کی تعمیر و مرمت کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جائے گا،انہوں نے کہا کہ فنڈز فراہم ہونے کے بعد ریکارڈ کو محفوظ کرنے کے لئے بھی موثر اقدامات کیے جائیں گے ان کا کہنا تھا کہ یہ ریکارڈ ہمارا قیمتی اثاثہ ہے انہیں ہر قیمت پر بچانا ہے اور اس کی حفاظت کرنا ہے انہوں نے متعلقہ افسران کو تاکید کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پر قیمتی ریکارڈ موجود ہے اس کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ میں وقتا فوقتا ریکارڈ روم کا معائنہ کرتا رہوں گا علاوہ ازیں انہوں نے صحبت سرائے سبی کا بھی معائنہ کیا انہوں نے اسکی تاریخی حیثیت بتاتے ہوئے کہا کہ صحبت سرائے اسے سردار سخی صحبت خان گولا نے 1920 تعمیر کروایا تھا ان کا کہنا تھا کہ یہ بھی ہمارا ایک قیمتی اثاثہ ہے اس قیمتی اثاثے کی حفاظت کے لئے بھی ضروری اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر سبی کے دفتر کا بھی معائنہ کیا اور وہاں پر موجود دفتری عملے کے ساتھ ملاقات کی اور دفتری امور کا جائزہ لیا۔