تعلیم کے بغیر اقوام کی ترقی ناممکن ہے تعلیم ہی ہمیں روشن راہ پر گامزن کرنے کا بہترین ذریعہ ہے،کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد
پشین(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر اقوام کی ترقی ناممکن ہے تعلیم ہی ہمیں روشن راہ پر گامزن کرنے کا بہترین ذریعہ ہے اور اس بابت دین اسلام نے بھی تعلیم حاصل کرنے پر زور دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی اور گورنمنٹ گرلز کالج کے دورہ کے موقع پر طلبہ و طالبات اور اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں تعلیم کی صورتحال کافی بہتر ہے جس کو مزید بہتر بنانے کے لیے ہم سب کو مشترکہ طور پر اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ ہم سسٹنٹیبل ڈویلپمنٹ گولز کہ اہداف کو حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکیں اور ہماری انے والی نسلوں کو درس و تدریس کا بہترین پلیٹ فارم میسر ہو سکے انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہونے کے لیے ہمیں تعلیم پر بھرپور توجہ دینا ہوگا ہم ایک خوش نصیب قوم ہیں جو ایک آزاد ملک میں زندگی بسر کر رہے ہیں پاکستان ہمارا پیارا ملک ہے ہمیں اس کی قدر کرنے کی ضرورت ہے اور اس کی قدر کا شکرانہ ادا کرنے کے لیے ہمیں درس و تدریس پر توجہ دینی ہوگی انہوں نے سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی پشین کیمپس کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتر اقدامات کے ہدایات بھی جاری کیے انہوں نے کہا کہ تعلیم نسواں اسلام میں واضح طور پر موجود ہیں جبکہ ہمارے ملک کے آئین میں بھی خواتین کے حقوق پر مشتمل معیاری تعلیم کو بنیادی حیثیت حاصل ہیتاہم ہمارے معاشرے میں خواتین کو تعلیم یافتہ نہ ہونے کی وجہ سے نوکرانی کی نظر سے دیکھا جاتا ہے جو کہ خواتین کی حق تلفی اور پسماندگی کا پیش خیمہ ہے ڈپٹی کمشنر جمیل احمد نے کہا کہ بچیوں کو کتاب اور بستہ سے تعلق جوڑنا معاشرے کی ترقی کا بہترین ذریعہ ہے۔