باجوڑ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی مسجد کے امام جاں بحق

باجوڑ(ڈیلی گرین گوادر) خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی مسجد کے امام جاں بحق ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ نذیر خان کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شینکوٹ خار میں پیش آیا، جہاں مغرب کی نماز ادائیگی کے لیے مسجد جانے والے امام مولانا طلحہ محمد کو نامعلوم افراد نے نشانہ بنایا۔

نذیر خان کے مطابق مقتول شینکوٹ خار کے ہی رہائشی اور مقامی مسجد کے امداد تھے۔ نامعلوم افراد واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔پولیس نے ریسکیو ادارے کی مدد سے امام مسجد کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرلیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے