اٹلی، سیاحوں کی بس پل سے گر گئی،21 افراد ہلاک

وینس(ڈیلی گرین گوادر) اٹلی کے شہر وینس میں سیاحوں کو لے جانے والی بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر پُل سے گرگئی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ،12 زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے کی شکار بس وینس سے مارگھیرا جارہی تھی اور ریلوے لائن پر بنے پُل پر تیز رفتاری کے باعث نیچے پٹڑی پر گر گئی۔ بس پل کی دیواروں کو توڑ کر بجلی کے تاروں پر پھنسی اور پھر پٹڑی پر گر گئی۔ بس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی۔ زیادہ تر ہلاکتیں جلنے کی وجہ سے ہوئیں۔ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں غیرملکی بھی شامل ہیں۔ 12 زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثے کی ممکنہ وجہ تیز رفتاری ہوسکتی ہے یا بریک فیل بھی ہوسکتا ہے۔ تفتیش جاری ہے، اٹلی میں دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد سیر و تفریح کے لیے آتی ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے