اسلامی ملک میں سانحہ مستونگ جیسے واقعات کا رونماہو نا ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے، سردار جاوید عزیز لہڑی
مستونگ(ڈیلی گرین گوادر) ممتاز قبائلی و سیاسی رہنما ء و لہڑی قبائل کے سربراہ سردار جاوید عزیز لہڑی نے کہا ہے کہ سانحہ مستونگ انتہائی افسوناک دل خراش اور بہت بڑا سانحہ ہے،سانحہ مستونگ مین بہت بڑی تعدادمیں قیمتی انسانی جانون کو نقصان پہنچا ہے،ہمیں یہ سمجھ نہیں آرہی کہ ہم کس طرف جارہے ہیں،اللہ پاک ہمارے ملک پر رحم کریں، جب ایک ایسا اجتماع ہورہا ہے اور بنی پاک ؐکے نام لینے والے ایک جگہ جمع ہورہے ہیں اس کے باوجود اتنا بڑا سانحہ رونما ہونا یہ ہم سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو سانحہ مستونگ کے شہدا ء کے لواحقین سے تعزیت کے دوران پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک اسلامی ملک میں رہ رہے ہیں جس کی بنیاد لاالہ اللہ پر رکھی گئی ہے اور ایسے اجتماعوں میں ایسے واقعات ہونا بہت شرم کی بات ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم سب نے مل بیٹھ کر سوچھنا ہوگاکہ ہم کس طرف جارہے ہیں،میرا تو ہمیشہ ایک ہی نکتہ نظر رہا ہے اور سب کو کہتا ہوں سب کو اپنی حیثیت کے مطابق اپنی ایفڈ کرنی چاہیے چائے انتظامیہ ہو یا عام شہری کیوں نہ ہو اور ہرکوئی اپنی ذمہ داریاں کو سنبھالے تو کافی حد تک یہ مسئلے رک سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سستی ہر طرف سے ہورہی ہے جب شریف سا ایک بندہ ایک چوٹا اسلحہ بھی اپنے ساتھ نہیں لے جا سکتا، ایک اتنا بڑا سانحہ ہونا ایک ہی جگہ پر اتنے زیادہ لوگوں کا مرنا ہم سب کیلئے بہت زیادہ پریشانی کی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سے پہلے بھی اور اب بھی مطالبہ کرتے کہ اس سانحہ کے حوالے سے صاف وشفاف تحقیقات کروائی جائیں تاکے معلوم ہو سکے کہ کیسے اتنا بڑھا سانحہ ہوگیا۔دورہ مستونگ کے دوران سردار جاوید عزیز لہڑی نے سانحہ مستونگ کے مختلف علاقوں میں شہدا ء کے لواحقین سے اظہار تعزیت و فاتحہ خوانی کی، اس موقعے انکے ہمراہ لہڑی قبائل کے معززین و معتبرین بھی ہمراہ تھے۔