وفاق حکومت کا ریکوڈک پروجیکٹ میں اپنے شیئرز فروخت کرنے پر غور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی حکومت نے سعودی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کےلیے ریکوڈک پروجیکٹ میں اپنے شیئرز فروخت کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔

سعودی عرب نے بھی ریکوڈک پروجیکٹ کا حصہ بننے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری کونسل (ایس آئی ایف سی) نے وفاقی اداروں کو خط لکھ کرآئندہ مہینوں میں سعودی کمپنیوں کے ساتھ لین دین کو حتمی شکل دینے پر زور دیا۔

رپورٹ کے مطابق ایس آئی ایف سی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ معدنیات کی تلاش کے لیے سعودی عرب کے پاس ریکوڈک میں علیحدہ بلاک ہو۔دوسری طرف سعودی عرب کی دلچسپی موجودہ پروجیکٹ میں سرمایہ کاری میں ہے۔ سعودی عرب کسی ایسے علاقے میں کان کنی کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتا جہاں پہلے کوئی کام نہ ہوا ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے