نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت بلوچستان کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریگی ،کلثوم نیا ز بلوچ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی کے صوبائی خواتین سیکرٹری کلثوم نیا ز بلوچ کی زیر صدارت بروری روڈ کوئٹہ میں خواتین یونٹس سازی کا انعقاد کیا گیا جس میں گنج خاتون یونٹ سیکرٹری اور ثمینہ بی بی ڈپٹی یونٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے‘اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی ورکنگ کمیٹی کے رکن حمیدہ فدا سینئر رہنما سعدیہ بادینی اور فریدہ بلوچ نے شرکت کی‘خواتین سیکرٹری کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے مختلف علاقوں مین خواتین کی یونٹس کا انعقاد جاری ہے یونٹس سازی کر کے خواتین کو اپنے حقوق کیلئے باہر آنا چاہئے نیشنل پارٹی سنجیدہ سیاست کا علمبردار اور قومی جماعت ہے‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونٹس سازی کے موقع پر خواتین سے خطاب کرتے ہوئے کیا کلثوم نیاز بلوچ نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی اور اس کی قیادت بلوچستان کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کریگی 2018 میں بلوچستان پر تاریخ کا بدترین حکومت مسلط کیا گیا ہم سنجیدہ سیاست کے علمبردار ہیں ہماری سیاست میں حقیقت پسندی اولین شرط ہے اس لیئے نیشنل پارٹی عوام اور سیاسی کارکنوں کو لبھی مایوس نہیں کریگی نیشنل پارٹی مضروضوں کے بجائے حقیقت پسندی پہ یقین رکھتی ہے ڈاکٹر مالک بلوچ بلندوبالا دعووں کے بجائے عملی کارکردگی پہ یقین رکھتی ہے ملک اور خاص کر بلوچستان میں بد امنی دن بدن بڑھتی جارہی ہے جس کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل رہا ہے مستونگ جیسے دلخراش واقعہ کی مذمت اور تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کا روزگار بارڈز پر ہے مگر گزشتہ کئی دنوں سے بارڈرز کو سمگلنگ کے نام پر بند کر کے بلوچستان کے عوام کی تذلیل کی جارہی ہے جس کے باعث دو وقت کی روٹی کمانے والا مزدور سب سے زیادہ متاثر ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لوگوں کو روز گار فراہم کیا جائے خواتین کی یونٹس سازی جاری ہے آنے والے عام انتخابات کیلئے کارکنان اور خاص کر خواتین اپنا کردار ادا کریں۔