لوگوں کو صحت کے حوالے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیع ہے، ڈپٹی کمشنر سوراب
سوراب(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر سوراب نجیب اللہ ترین نے کہاہے کہ لوگوں کو صحت کے حوالے سہولیات کی فراہمی اولین ترجیع ہے۔ہماری کوشش ہے کہ ڈی ایچ کیو میں ہی لوگوں کو تمام ترسہولیات میسر ہوں اس کیلئے استعداد سے بڑھ کر اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے ڈی ایچ کیومیں ایکسریمشین کے فعال ہونے سے لوگوں کو اب خضدار یا کوئٹہ جانا نہیں پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو سوراب کے دورے کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر ثناء اللہ ریکی نے انھیں ہسپتال کے تمام شعبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے انھیں ہسپتال کو درہیش مسائل سے بھی آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نجیب اللہ ترین نے ہسپتال کے تمام شعبوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کو جب ڈی ایچ کیو میں صیح سروس ملے گی تو انھیں دیگر شہروں کا رخ نہیں کرناپڑیگااس کیلئے ایم ایس اور اس کا عملہ خراج تحسین کے مستحق ہے انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں بیشتر شعبوں کی ڈاکٹروں کی موجودگی علاقے کیلئے غنیمت سے کم نہیں۔اس موقع پر انہوں نے ہسپتال کے صفائی کے عملے کوصفائی کی بہترین صورتحال پر خصوصی شاباشی دیتے ہوئے کہاکہ اس طرح کی صفائی تو بڑے بڑے ہسپتالوں میں بھی دیکھنے کو نہیں ملتی۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں جائیں گیتاکہ ہسپتال کے عملے کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر اسماعیل ریکی،پریس کلب کے صدر امان صابر براہوئی،نائب صدر ملک اسماعیل رودینی،محی الدین ریکی،رفیق زیب،عطاء اللہ رودینی اور دیگربھی ان کے ہمراہ تھے۔