لاہور،سنگدل باپ نے 4 بچے قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دیے

لاہور (ڈیلی گرین گوادر)لاہور کے علاقے کاہنہ میں سنگدل باپ نے 4 بچے قتل کرکے لاشیں نہر میں پھینک دیے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں سنگدل باپ نے 4 بچوں کو قتل کردیا، مقتول بچوں کی عمریں بارہ سے پانچ سال کے درمیان ہیں، بچوں کی شناخت صابر، عائشہ ، نبیہہ اور سمیہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق بچوں کو قتل کرنے کے بعد ملزم نے لاشیں قصور للیانی نہر میں پھینکیں، ملزم عظیم نے بچوں کو قتل کرکے اغواء کا ڈرامہ رچایا تاہم شک گزرنے پر تفتیش کی تو ملزم نے چاروں بچوں کے قتل کا اعتراف کرلیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے