جرمن قونصل Lotz Rodiger Drکاسول ہسپتال ٹراما سینٹر کوئٹہ کا دورہ مستونگ سانحہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جرمن قونصل Lotz Rodiger Drنے سول ہسپتال ٹراما سینٹر کوئٹہ کا دورہ کیا اور مستونگ سانحہ میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور انکو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور انکے جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر عظیم اللہ بابر نے جرمن قونصل جنرل کو زخمیوں کے علاج معالجہ کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے جرمن قونصل جنرل Lotz Rodiger Drنے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جرمنی پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے اور وہ جرمن حکومت کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں زخمیوں کی عیادت کرنے آئے ہیں۔جرمن قونصل جنرل سول اسپتال ٹراما سینیٹر انتظامیہ،ڈاکٹرز اور عملے کی زخمیوں کی بہتر دیکھ بھال پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جرمنی اپنے دوست ملک پاکستان کو معاشی، تعلیم، صحت اور دوسرے شعبوں میں ہر قسم کی معاونت کو تیار ہے اور جرمنی کو پاکستان نے سیکورٹی ایشوز کا ادراک ہے۔جرمن قونصل جنرل نے کہا کہ آج جرمنی کا قومی دن ہے اور وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ اس خصوصی دن کو سانحہ مستونگ پر بلوچستان آئے ہیں۔ اس موقع پر جرمن ایمبیسی کے سیکورٹی ایڈوائزر Basak Ertac اور بلوچستان میں جرمنی کے اعزازی قونصل جنرل میر مراد بلوچ بھی ہمراہ تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے