بی ڈی اے ملازمین تنخواہوں سے محروم نوبت فاقوں تک پہنچ گئی پر امن احتجاج جاری، وزیراعلی بلوچستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)محکمہ بی ڈی اے کے ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی ہوئے 5 ماہ سے زائد کا عرصہ ہوگیا، نیولی ریگولر ہونے والے ملازمین درجہ چہارم مزدور اور انکے بچے نگران وزیر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری کے احکامات کے منتظر، نہ تنخواہیں مل سکیں نہ سابقہ حکومت اور مجاز حکام کی منظوری کے باوجود مسئلے کا مستقل حل تلاش کیا جا سکا فیسوں اور دیگر واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ملازمین کے بچے سکول کی بجائے گھروں میں بیٹھ گئے درجہ چہارم ملازمین نے اپنے بچوں کوگزر بسر کرنے کیلئے چائلڈ لیبر کے کاموں پر لگا دیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ بی ڈی اے کے نیولی ریگولر ملازمین کی اپنے جائز مطالبات اور تنخواہوں کے حصول کیلئے جاری احتجاجی تحریک کو آج بیس روز سے زائد ہوگئے، بی ڈی اے کمپلیکس میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں ملازمین کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی کا سلسلہ جاری بی ڈی اے کے احتجاجی ملازمین نے وزیر اعلی بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ہمارے بچوں اور ہم پر رحم کریں بچوں کی بھوک دیکھی نہیں جاتی اب تو کسی نے ادھار دینا بھی ترک کردیا ہے ہم فریاد لے کر کہا جائیں۔انہوں نے کہا کہ اگر مسائل جلد حل نہ ہوئے تو بچوں کے ہمراہ وزیر اعلی ہاؤس چوک پر مکمل دھرنا دیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے