الیکشن کمیشن کی جانب سے نئی حلقہ بندیاں احسن اقدام ہے جن پر کوئی تحفظات نہیں ہیں، نوابزادہ طارق خان مگسی

گنداواہ /جھل مگسی (ڈیلی گرین گوادر)سابق صوبائی وزیر نوابزادہ طارق خان مگسی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے حالیہ حلقہ بندیاں احسن اقدام ہے جن پر کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنداواہ کے علاقے نوشہرہ میں مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علاقے کے معززین و معتبرین کی کثیر تعداد موجود تھی انہوں نے کہا میرپور حلقہ کا علاقہ ہے تاہم موضع کرمانی واقعہ سے ہمارا کوئی تعلق نہیں کچھ سیاسی مخالفین اپنے مفادات کے حصول کے لئے ہمارا نام لینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ حلقہ کے عوام کو اجتماعی بنیادی شہری سہولیات صحت تعلیم پینے کا صاف پانی پختہ سڑکیں روز گار کے لئے اقدامات میری ترجیحات رہی ہیں کیونکہ ہم نے اپنے عوام عزیز رکھا ہے کبھی ان کے ساتھ ناجائز نہیں کیا ہے انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ابادی کے تناسب کو مساوی رکھنے کے لئے نصیر آباد ضلع کا کچھ حصہ قومی حلقہ میں شامل کیا گیا ہے انھوں نے ایک سوال پر کہا کہ نگران صوبائی حکومت فی الحال نئی ہے آگے چل کر ان کی کارکردگی کا پتہ چلے گا انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے قومی وصوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے تیاریاں تو جاری ہیں وقت آنے پر الیکشن ضرور ہو گا انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کے مسائل کا حل ان کی ترجیح ہے اور یہ مشن جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے