ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

نصیر آباد(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاکر پولیو مہم کا افتتاح کیا، اس موقع پر ناظم صحت نصیرآباد ڈاکٹر محمد حسن ڈومکی،ایم ایس ڈاکٹر علی اکبرکھوسہ،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر منظوراحمد ابڑو،ڈی ایس وی ثنائاللہ چکھڑا بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد بتول اسدی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایریاانچارج ودیگر پولیو مہم کے دوران موثراندازمیں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں تاکہ ایک موذی مرض کوجڑسے اکھاڑدیا جاسکے انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے بچوں کو اس خطرناک مرض سے بچانے کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑنی چاہیے وقت اور حالات کے تقاضوں کے مطابق ہمیں آگے بڑھنا ہے اس کیلئے ضروری ہے کہ ہم ان خطرناک بیماریوں کا تدارک کریں کیونکہ ہم کسی صورت وبائی امراض کے ساتھ دنیا کے ساتھ ترقی نہیں کرسکتے عوام کوبھی چاہیے کہ پولیو جیسی مہلک مرض سے اپنے بچوں کو بچانے کیلئے قومی کاذ میں اپنا بھر پور اندازمیں کرداراداکریں جب تک عوام کا تعاون نہیں ہوگا حکومت پولیو کے خلاف جنگ کسی صورت نہیں جیت سکتی لہٰذا عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کیلئے اپنا کردارادا کریں تاکہ پاکستان کو بھی فری پولیو ملک بنایا جاسکے انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کی گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کو یقینی بنائیں اور اپنے بچوں کو پولیو جیسے مرض سے بچانے کیلئے تین قطرے ضرور پلاوائیں اور اپنا فرض ادا کریں انہوں نے کہا کہ پولیو کے قطرے پلوانے والی ٹیموں کا جائزہ لیا جائے مانیٹرنگ کے دوران انہوں نے فنگر اور ڈور مارکنگ کا بھی مشاہدہ کیا ٹیموں کو ہدایات دیں کہ وقت کی پابندی کو یقینی بنائیں اور ٹارگٹ سے بڑھ کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے ہمیں اپنے ملک سے اس خطرناک وبا ء کو ختم کرنا ہوگا تاکہ اپنے بچے صحیح معنوں میں اپنے پاؤں پر کھڑے ہوکرملک کی تعمیر وترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے