چیف سیکرٹری بلوچستان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پھیلا کرسات روز انسداد پولیومہم ک افتتاح کر دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے بچوں کو پولیو کے قطرے پھیلا کرسات روز انسداد پولیومہم ک افتتاح کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیرکوسول سیکرٹریٹ میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان نے بچوں کوپولیوکے قطرے پھیلاکر بلوچستان بھر میں سات روز انسداد پولیو مہم کاافتتاح کردیا۔اس موقع پر میڈیا سے بریفنگ دیتے ہوئے چیف سیکرٹری بلوچستان کا کہناہے کہ انسداد پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمرکے 24لاکھ 44ہزاربچوں کوپولیو اور وٹامن اے کے قطرے پھیلائے جائے گئے پولیو مہم کے دوران 11ہزار ٹیمیں حصہ لے گئے جس کیلئے سیکورٹی کے بہتر اقدامت کئے گئے ہیں انہوں نے کہاکہ الحمد اللہ گزشتہ 28 ماہ سے بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس روپورٹ نہیں ہواہے یہ سب پولیو ورکروں کی محنت سے ہواہے مگر پشین میں پانی کے سیمپل میں پولیو وائرس پایا گیا ہے جو تشویشناک بات ہیں یہ وائرس ہمسایہ ملک افغانسان کے شہرقندارسے ہیں افغانستان میں پولیوپر بہتر طریقے سے کام نہیں ہورہا،پشین،قلعہ عبداللہ اور چمن میں پولیو وائرس کی موجودگی پرہنگامی بنیادوں پر پانچ روزہ پولیومہم کااغازکردیاگیاہے اور علماء کرام نے پولیو کوسیف قرار دے دیاہے۔چیف سیکرٹری بلوچستان کا کہناتھا کہ والدین سے اپیل کرتے ہیں پولیو مہم کے دوران اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو ضرور پولیو کے قطرے پھیلائے تاکہ ملک کوپولیو فری بنایا جاسکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے