میکسیکو، چرچ کی چھت گرنے سے 9 افراد ہلاک، 50 زخمی

میکسیکو(ڈیلی گرین گوادر) میکسیکو میں ایک چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران چھت گرگئی اور ملبے تلے 60 سے زائد افراد دب گئے جن میں سے 9 نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق میکسیکو کے چرچ کی چھت اُس وقت گری جب وہاں 100 سے زائد افراد ایک دعائیہ تقریب میں شریک تھے۔ ملبے تلے دبنے والوں میں پادری، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ چرچ کی عمارت کی ساختی بناوٹ درست نہ ہونے کے باعث چھت منہدم ہوئی۔امدادی کاموں کے دوران چھت کے ملبے سے 9 لاشیں نکالی گئیں جب کہ 50 کے قریب زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔امدادی کاموں میں نیشنل گارڈ، پولیس، سول ڈیفنس اور ریڈ کراس کے اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔ ریسکیو اہلکار ملبے میں پلرز کے نیچے رینگتے ہوئے زخمیوں تک پہنچے۔ چرچ کے بقیہ حصے کی گرنے کے خدشے کے پیش نظر ریسکیو آپریشن سست رفتاری کرنا پڑا۔ لکڑی کے بڑے ٹکڑوں کی مدد سے ملبے کو ہٹاکر زخمیوں تک پہنچنے کی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے