مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی کو حادثہ ایک شخص جاں بحق 3افراد زخمی

گوادر(ڈیلی گرین گوادر) مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹائر پھٹنے کے باعث گاڑی کو حادثہ ایک شخص جاں بحق 3افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو تربت سے کراچی جانے والی گاڑی مکران کوسٹل ہائی وے پر ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک شخص عبدالباقی ولد موسی ساکن کیچ موقع پر جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپر پسنی ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ذرائع کے مطابق مکران کوسٹل ہائی وے کلمت کراس پر روڈ کی مرمت کا کام جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے