ممکنہ زلزلہ کی خبر، اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ نے مائنز مالکان کے نام اہم مراسلہ جاری کردیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) اسسٹنٹ کمشنر صدر کوئٹہ نیتمام مائنز کے مالکان،ٹھیکداران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ دو یوم میں زلزلہ کا اندیشہ کے پیش نظر حکومت بلوچستان کے ہدایات کے مطابق ضلع کوئٹہ میں مائنز میں ہرقسم کے کام پر دو دن کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے لہذا سب ڈویژن صد کوئٹہ میں واقع تمام مائنز پر دو یوم میں کام بند رکھا جائے اور کسی بھی کان کن،مزدور کو کان میں داخلہ پر پابندی ہوگی بصورت دیگر کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی ذمہ داری مائنز مالکان ٹھیکداران پر ہوگی۔