عوام غیر قانونی طورپر خودساختہ بجلی کنکشن فوری طورپرہٹادیں، ترجما ن کیسکو
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجما ن نے کہاہے کہ جن لوگوں نے غیر قانونی طورپر خودساختہ بجلی کنکشن حاصل رکھے ہیں اُنہیں مطلع کیاجاتاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشن کو فوری طورپرہٹادیں اور اس سلسلے میں اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن کے دفترمیں نیا میٹرلگوانے کیلئے درخواست جمع کرائیں۔ ترجمان نے مزید کہاکہ غیرقانونی طورپر بجلی استعمال کرنے والوں اور بجلی چوروں کے خلاف کیسکوکی خصوصی مہم مختلف علاقوں میں تیزی سے جاری ہے لہٰذا ایسے تمام صارفین جنہوں نے ازخود بجلی کنکشن لگارکھے ہیں وہ اپنے غیر قانونی کنکشن ہٹادیں اور نئے کنکشن کے حصول کیلئے درخواست جمع کرائیں۔