شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے عوام کو صحت کے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، شیخ محمود الحسن مندوخیل

ژوب (ڈیلی گرین گوادر)نگران صوبائی وزیر بلدیات شیخ محمود الحسن مندوخیل نے کہا ہے کہ شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے عوام کو صحت کے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ادویات نہ ملنے کی شکایات سے متعلق حکام سے رابطہ کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسابق سنیٹر شیخ سعید الحسن مندوخیل ڈی ایچ او ڈاکٹر مظفر شاہ ایم ایس ڈاکٹر نورالحق اور دیگر بھی موجود تھے نگران صوبائی وزیر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اس موقع پرمتعدد افراد نے صوبائی وزیر سے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاج و معالجے اور ادویات کی فقدان کی شکایت کی نگران صوبائی وزیر شیخ محمود الحسن مندوخیل نے کہا عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اس لئے صوبائی حکومت عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لئے کثیر سرمایہ خرچ کر رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں علاج و معالجے اور ادویات نہ ملنے کے حوالے سے شہریوں کی شکایات بارے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رابطہ کرونگا انہوں نے کہا کہ شعبہ طب ایک مقدس پیشہ ہے اس لئے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف انسانی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر فرائض سرانجام دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے