سی پیک کے تحت تعمیرہونے والا گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ رواں سال کے آخر تک آپریشنل ہونے کی توقع ہے، پرنس احمد علی احمدزئی
حب (ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر انڈسٹریزانرجی ایکسائز اینڈٹیکسیشن پرنس احمد علی احمدزئی نے کہا ہے کہ سی پیک کے تحت تعمیرہونے والا گوادرانٹرنیشنل ایئرپورٹ رواں سال کے آخر تک آپریشنل ہونے کی توقع ہے ایئرپورٹ آپریشنل ہونے کے ساتھ تجارتی سرگرمیاں تیز ہونگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ حب کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر سیکرٹری انڈسٹریز اکبر حریفال اورایم ڈی لیڈا فرید محمد حسنی بھی موجود تھے اسپیشل اکنامک زون کا ذکرکرتے ہوئے نگران صوبائی وزیرنے کہا کہ حب اسپیشل اکنامک زون 3 ارب روپے لاگت کا انڈسٹریل پراجیکٹ ہے وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال 8ملین کاکم شیئر ملاہے جلد وزیراعظم سے ملاقات کرینگے اورپراجیکٹ کیلئے درکار فنڈز حاصل کرنے کی کوشش کرینگے انہوں نے بتایا کہ لسبیلہ میں سعودی کمپنی آرامکو کی آئل ریفائنری پراجیکٹ کی 10ملین ڈالر کی انویسٹمنٹ سے ترقی وخوشحالی کانیا دورشروع یوگا مقامی لوگوں کیلئے روزگار کے نئے مواقع میسر ہونگے ہماری کوشش ہوگی کہ بلوچستان کے عوام کو پراجیکٹ سے استفادے کے مواقع میسر ہوں نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ آئی جی ہولیس سے ہماری میٹنگ ہوئی ہے پولیس ایکسائز اوراے این ایف مل کر مشترکہ آگاہی مہم اسکول لیول سے شروع کرینگے یوتھ کو ایجوکیشن کی جانب راغب کرنے اور نشے کی لت سے متاثر یونے سے بچانے کیلئے بحالی مراکز کاقیام عمل لایا جارہاہے۔صوبائی وزیرنے کہا کہ اسکولوں میں عوامی آگاہی مہم کیلئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میٹریل فراہم کریگی محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے حوالے سے نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ ٹیکس ریونیو کلیکشن میں اضافے کیلئے پلان تیارکرچکے ہیں پراپرٹی ٹیکس میکانزم کو بہتر بنانے اور موٹرویکل سوفٹ ویئر کے حوالے سے نء ٹیکنالوجی متعارف کرارہے ہیں اس نئی پالیسی سے ویکل ٹیکس ریکوری سسٹم ڈیجیٹل ہوگا اور سمارٹ کارڈ دسمبر میں QRبیس ہر منتقل کرنے جارہے ہیں پرنس احمد علی احمدزئی نے لیڈا ایشوز کے حوالے سے بتایا کہ لیڈا انرجی کی مد میں 8،ارب روپے کے الیکٹرک کو سالانہ ادائیگی کررہی ہے انرجی اخراجات میں کمی لانے کیلئے حکومت سولرپارک پلان کررہی ہیسولرپراجیکٹ کیلئے درکار250ایکڑ اراضی حصول کیلئے دستاویزات پر کام شروع کیاگیاہے حکومت بلوچستان نے 9یزار سولربورکوانرجائز کرنے کا منصوبہ 2016میں شروع کیا تھا پراجیکٹ کا مقصد ایگریکلچر سیکٹر میں سالانہ 12 ارب سبسٹڈی اخراجات میں کمی کیلئے انرجی ڈیپارٹمنٹ پالیسی تیارکرچکی ہے ٹیم نیٹ ورک کی صورت میں کم مدت میں ہائیدار منصوبے پلان کررہے ہیں تاکہ لوگوں کو ریلیف ملے نگران صوبائی وزیر نے بتایا کہ انرجی ڈیپارٹمنٹ کیتھرو زمینداروں کے ٹیوب ویل کنکشن سولرائز کرنے جارہے ہیں ایک سوال میں جواب نگران صوبائی وزیر نے کہاکہ لسبیلہ کی صنعتی ترقی میں لوکل میڈیا کا اہم رول رہا ہے ہم میڈیا سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں مسائل کی نشاندہی کے حوالے سے میڈیا تجاویز کا خیر مقدم کرینگے ملک صوبہ اور ڈسٹرکٹ کی بہتری کیلئے سب ملکر کام کرینگے نگران صوبائی وزیر نے این ایچ اے کے زیر نگرانی حب ندی پل کی تعمیراتی کام سے متعلق کہا کہ پل کی تعمیراتی کام میں سست رفتاری سے صنعتی پیداوارمیں کمی اور صنعت کاروں کو ٹریفک ایشوز کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جلد وزیراعظم سے ملاقات میں این ایچ اے انجینئرنگ سیکشن کی نااہلی کا معاملہ اٹھائینگے۔نگران وزیرنے کہا کہ حب صنعتی شہر ہے اوراین ایچ اے کی کوئی مشینری پراجیکٹ سائٹ پرنہ ہونا پراجیکٹ افسران کی نااہلی ہے معاملے کانوٹس لے لیاگیا ہے حب ندی پل کا ایشو وزیراعظم کے نوٹس میں لایاجائیگا۔