خوشاب سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، خاتون پولیو ورکرزخمی

خوشاب(ڈیلی گرین گوادر) سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے خاتون پولیو ورکرز خمی ہوگئی۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ خوشاب کے علاقے بوتالہ میں پیش آیا جہاں گولی چلنے سے خاتون زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ گولی چلانے والے سکیورٹی گارڈ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بندوق اتفاقیہ طور چلنے سےگولی لگی جس سے پولیو ورکر خاتون زخمی ہوئی۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے