جنوری2021سے بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان

اسلام آباد/کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ جنوری2021سے بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا پولیو کا آخری کیس 27جنوری 2021میں ضلع قلعہ عبداللہ سے رپورٹ ہوا تھا تاہم حال ہی میں تقریباً 28ماہ بعد بلوچستان کے ضلع پشین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے جو انتہائی تشویشناک بات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو یہاں نیشنل ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو مہم کے آغاز کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے کیا۔ جو نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت یہاں منعقد ہوا نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بتایا کہ حالیہ رپورٹ ہونے والے اس وائرس کا تعلق افغانستان کے صوبے قندہار سے ہے جس سے نمٹنے کیلئے ضلع پشین کی ان چھ یونین کونسلوں میں جن کے گندے پانی سے لئے گئے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے ان میں ہنگامی بنیادوں پر 26ستمبر سے خصوصی انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے اس وائرس کے دیگراضلاع تک رسائی روکنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ضلع پشین میں حفاظتی ٹیکہ جات کی بھی ایک خصوصی مہم بہت جلد شروع کی جارہی ہے تاکہ ضلع میں بچوں کو قوت مدافعت میں اضافہ کرکے پولیو سمیت دیگر موذی امراض سے محفوظ کیا جاسکے میر علی مردان خان ڈومکی نے بتایا کہ سال 2023 میں اب تک پولیو کی چار مہمات ہوئیں جن میں تین ضمنی مہم جبکہ ایک قومی مہم شامل ہے الحمدللہ بلوچستان میں پولیو مہم کی کوریج میں بتدریج بہتری آئی ہے اگست2023کی مہم میں پولیو ٹیمیں پانچ سال تک کے 99فیصد بچوں کو پولیو ویکسین پلانے میں کامیاب رہیں جبکہ مئی کی کیمپین میں یہ کوریج 100فیصد رہی کوئٹہ بلاک میں گذشتہ پولیو مہم میں کوریج 100فیصد رہی جو سال 2022-23میں سب سے زیادہ ہے نگران وزیر اعلیٰ نے ٹاسک فورس کو بتایا کہ صوبہ بلوچستا ن میں انسداد پولیو مہم کے دوران بلوچستان لیویز کا ایک اہلکاراور صوبائی پولیس کے پانچ اہلکار اپنی جانوں کا نذرانہ دے چکے ہیں انسداد پولیو مہم میں حکومت بلوچستان پوری تندہی سے کام کررہی ہے اور بل ایند میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن Bill and Melinda Gates foundition) اس مہم میں ہمارے ساتھ شانہ بشانہ کام کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے