کوئٹہ میں زیرعلاج کانگو وائرس کاایک اورمریض انتقال کرگیا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان میں اس سال کانگووائرس سے اموات کی تعداد 12 ہوگئی ہےبلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زیرعلاج کانگو وائرس کا مریض انتقال کرگیا۔انتظامیہ کے مطابق فاطمہ جناح اسپتال میں زیر علاج مریض کا تعلق افغانستان سے تھا جو کہ عارضی طور پر کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں مقیم تھا۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ متاثرہ مریض کو 23 ستمبر کو اسپتال لایا گیا تھا۔انتظامیہ نے مزید بتایا کہ بلوچستان میں اس سال کانگووائرس سے اموات کی تعداد 12 ہوگئی ہے۔