دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ ہیں،انوار الحق کاکڑ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ ہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے ایک بیان میں ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ میں دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان انقرہ میں بزدلانہ دہشتگردانہ حملے کی شدیدمذمت کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ترکیہ کے ساتھ ہیں،ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ صدراردوان کی قیادت میں ترک قوم اس چیلنج سے مزید مضبوط ہوکر ابھرے گی۔