بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایپکس کمیٹی کا اجلاس 10اکتوبر کو ہونے کا امکان
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایپکس کمیٹی کا اجلاس 10اکتوبر کو ہونے کا امکان۔ نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کے مطابق بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے، چینی، ڈالر اور ایرانی ایندھن کی اسمگلنگ کو روکنے کے لئے مزید مربوط اقدامات اور حکمت عملی مرتب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے صوبائی سطح پر قائم ایپکس کمیٹی کا اجلاس 10اکتوبر کو طلب کیا گیاہے جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سمیت سیکورٹی اور سولین اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے۔