ملک دشمن عناصر کو پاکستان کا امن برداشت نہیں ہو رہا ہے، مولانا عبدالوسع
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر سابق وفاقی وزیر مولانا عبدالوسع نے عیدمیلادالنبیؐ کہ جلوس پر مستونگ میں دھماکہ اور ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر کو پاکستان کا امن برداشت نہیں ہو رہا ہے، عوام اپنے سیکورٹی فورسز کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہوئی ہے بزدل دشمن کبھی نہتے عوام اور کبھی چھپکے سے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بناتے ہیں مگر تاریخ گواہ ہے کہ ایسے بزدلانہ حملوں سے نہ ہماری عوام ڈر گئی ہے اور نہ ہی سیکیورٹی فورسز عزم میں کوئی کمی آئی ہے بلوچستان کے عوام اور فورسز نے سر زمین کی دفاع ملک میں امن کے قیام اور تعمیر و ترقی کے لئے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے ہمیں اپنے عوام سکیورٹی اداروں پر فخر ہےمستونگ دہشتگردوں کا ٹارگٹ ہے، اس سے پہلے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما حافظ حمد اللہ کو بھی مستونگ کے مقام پر حملہ کا نشانہ بنایاگیا عید میلادالنبی ؐ کے جلوس پر دھماکے اور ہنگو میں دھماکہ سے جانی اموات پر افسوس ہے، شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعاگو ہوں حکومت شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے