مستونگ و ہنگو دھماکے میں بے گناہ افرادکی شہادت اورزخمی ہونے کا واقعہ ناقابل برداشت ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی ایند پراسکیوشن امان اللہ کنرانی نے مستونگ و ہنگو میں 12 ربیع الاول کے جلوس پر خود کش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ و ہنگو دھماکے میں بے گناہ افرادکی شہادت اورزخمی ہونے کا واقعہ ناقابل برداشت ہے اس بزدلانہ دھماکے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم افراد کو دہشت گردی کانشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے ایسے لوگ انسانیت قاتل ہے اور انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ہیں،مستونگ و ہنگو میں 12ربیع الاول کے جلوس میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔امان اللہ کنرانی نے کہا کہ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ سے دعاہے کہ شہدا کو اپنے جواررحمت میں اعلی مقام عطاء اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور سوگوار خاندانوں کو صبرجمیل عطا فرمائے۔ آمین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے