مستونگ دھماکے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے، شیخ جعفر مندوخیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر شیخ جعفر خان مندوخیل سمیت پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے مستونگ میں عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔یہاں جاری کردہ ایک بیان میں شیخ جعفر خان مندوخیل، چوہدری نعیم کریم، نصیر خان اچکزئی، ملک ظاہر کاکڑ، حاجی عبدالمنان خان درانی،وہاب اٹل،زرک خان مندوخیل سمیت دیگر نے کہا کہ مستونگ دھماکہ انتہائی دلخراش سانحہ ہے جس نے نہ صرف بلوچستان بلکہ پورے ملک کو سوگوار کردیا ہے، ولادت رسول ﷺ کے موقع پر دہشتگردی کر نے والے مسلمان اور انسان کہلانے کے لائق نہیں ہیں۔انہوں نے دھماکے میں جانی نقصان پر گہرے دکھ اور رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ برابر غم میں شریک ہیں۔اللہ پاک سے دعا ہے کہ شہداء کے درجات کو بلند اور زخمیوں کو جلد صحت یابی عطاء فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے