مستونگ خود کش دھماکہ کے 24زخمی سول ہسپتال کوئٹہ زیر علاج ہیں، ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) مستونگ میں 12ربیع الاول کے جلوس میں خود کش دھماکے میں جاں ہونے والوں کی تعداد 59ہو گئی جبکہ کوئٹہ میں دھماکے کے 24زخمی زیر علاج ہیں۔ ترجمان سول ہسپتال کوئٹہ وسیم بیگ کے مطابق ہفتہ کو مستونگ دھماکے میں زخمی ہو نے والے مزید 7افراد دوران علاج زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے چل بسے جس کے بعد دھماکے میں شہید ہو نے والوں کی تعداد59ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ مستونگ میں جاں بحق ہو نے والوں کی تعد اد52جبکہ سول ہسپتال کوئٹہ میں 6اور بی ایم سی ہسپتال کوئٹہ میں 1مریض دم توڑ گیا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت کوئٹہ کے سی ایم ایچ ہسپتال میں 18زخمی زیر علاج ہیں جن میں سے 3کی حالت تشویشناک ہے۔ سول ہسپتال کے ٹراما سینٹرمیں 3زخمیوں کو ونٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ 1مریض ٹراما وارڈ میں داخل ہے اسی طرح سول ہسپتال کوئٹہ کی نیورو اور سرجری وارڈز میں ایک ایک مریض زیر علاج ہے۔