مستونگ،خودکش حملہ آور کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ جیو فینسنگ بھی کرائی جا رہی ہے، ترجمان سی ٹی ڈی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کہا ہے کہ مستونگ میں دھماکا کرنے والے خودکش حملہ آور کی شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کیا ہے۔ایک بیان میں سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ حملہ آور کے اعضا ڈی این اے کے لئے بھجوائے جا رہے ہیں، دھماکے کے مقام کی جیو فینسنگ بھی کرائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث کسی شخص کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مستونگ خودکش دھماکے میں 55 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد افرادزخمی ہوئے تھے۔