سی آئی اے کی مختلف کاروائیاں، جعلی نمبر پلیٹ گاڑی اورکراچی سے چوری کی جانے والی موٹر سائیکل برآمد3 ملزمان گرفتار

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) سی آئی اے انچارج لسبیلہ انسپکٹر محمد امین لاسی کی دو کامیاب کاروائیاں،کوئٹہ سے آنے والی جعلی نمبر پلیٹ کاڑی،اور کراچی سے چوری کی جانے والی موٹر سائیکل برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا، لسبیلہ پولیس کے ترجمان کی پریس رہلیز کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی خصوصی ہدایت پر سی آئی اے انچارج لسبیلہ انسپکٹر محمد امین لاسی نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران چیکینگ مین آر سی ڈی شاہراہ وایارو کے مقام پر اسپیشل ناکہ لگا کر مشکوک گاڑیوں و موٹر سائیکلز کی چیکینگ شروع کردی اس دوران کوئٹہ سے آنے والی سوزوکی آلٹو کار کو مشکوک جان کر روکا۔سوزوکی آلٹو کار کو چیک کرنے پر گاڑی پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی پائی گئی اور ڈرائیور نے ایک اتھارٹی لیٹر بھی پیش کیا وہ بھی جعلی پایا گیا۔ ملزم نے جعلی نمبر پلیٹ لگاکر اور جعلی اتھارٹی لیٹر پیش کیاجس پرملزم مقصود احمد ولد امان اللہ سکنہ بسیمہ واشک کو گرفتار کرلیا۔جبکہ دوسری کاروائی میں کراچی سے آنے والی سوزکی موٹر سائیکل پر جعلی پلیٹ نمبر لگی پائی گئی موٹر سائیکل نارتھ ناظم آباد سے چوری کی گئی تھی ملزمان قدرت اللہ ساکن پنجگور عبدالقدیر ساکن واشک کو گرفتار کرکے تینوں ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمہ اوتھل تھانے میں درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے