خضدار، کسٹمز حکام کی کاروائیاں 2افراد گرفتار 5کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں کسٹمز حکام نے مختلف کاروائیاں کر تے ہوئے 2افراد کو گرفتار کر کے 5کروڑ روپے مالیت کا غیر ملکی سامان بر آمد کر لیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق خضدار کسٹم نے کوئٹہ کراچی روٹ پر واقع کورکھیڑا چیک پوسٹ پر دوکاروائیوں کے دوران 50 ہزار لیٹر غیرملکی ڈیزل جو جعلی GDپر لوڈ ایک گیس باوزر میں لوڈ تھا کو روک کر قبضے میں لیا اس کے علاوہ ایک مزدا ٹرک سے جو اندرون ملک جارہا تھا کو روک کر سیب کے پیٹوں میں خفیہ طریقے سے چھپائی گئی 4 ہزار کلو گرام چھالیہ برآمدکر کے 2 افراد گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق بر آمد شدہ غیر ملکی سامان کی قیمت 5 کروڑ روپے بنتی ہے، کسٹمز حکام نے گرفتار ہو نے والے دنوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے