حکومت وقت حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرکے کیفرکردار تک پہنچائے، جمعیت علماء اسلام بلوچستان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی پریس ریلیز میں مستونگ اور ہنگو بم دھماکوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت حملوں میں ملوث عناصر کے خلاف فوری کاروائی کرکے کیفرکردار تک پہنچائے، معصوم شہریوں پر حملے کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، عید میلادالنبی ؐ کے جلوس پر دھماکہ اور ہنگو میں نماز جمعہ کے دوران جانی اموات پر افسوس ہے، وفاقی و صوبائی حکومت دہشتگردوں کے خلاف فوری کاروائی کریں، جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک میں دہشت گردی کی خاتمے کیلئے جدوجہد کی ہے، جمعیت کسی کو بھی ملکی حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی- عوام اور فورسز نے سر زمین کی دفاع ملک میں امن کے قیام اور تعمیر و ترقی کے لئے پہلے بھی قربانیاں دی ہیں اور آئندہ بھی دیتے رہیں گے ہمیں اپنے عوام سکیورٹی اداروں پر فخر ہے، ملک دشمن عناصر پاکستان کے امن کو خراب کرنے کی بار بار کوشش کررہی ہے، اس سے پہلے باجوڑ میں علماء کرام، معصوم طلباء پر حملہ کیاگیا، اور حال ہی میں جمعیت کے مرکزی رہنماء حافظ حمداللہ کو بھی مستونگ ہی کے مقام پر حملے کا نشانہ بنایاگیا، اس طرح حملوں سے شہریوں کو ڈرایا نہیں جاتا، ایک طرف ملک شدید مالی مشکلات کا شکار ہے دوسری طرف ملک دشمن عناصر ملکی امن خراب کرنے کی کوشش کررہی ہے، میلادالنبی ؐ کے جلوس پر دھماکے اور ہنگو میں دھماکہ سے جا نی اموات پر افسوس ہے، شہداء کی بلندی درجات کیلئے دعاگو ہوں حکومت شرپسند عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے