ہنگو کی مسجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکا 4 افراد جاں بحق 12 زخمی

ہنگو (ڈیلی گرین گوادر) ہنگو کی ایک مسجد میں جمعہ کے خطبے کے دوران دھماکا ہوا، جس میں4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے باعث مسجد کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوئے، باقی افراد کو ملبے سے نکالنے کے لیے آپریشن جاری ہے جبکہ 12 زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق اب تک 3افراد کی لاشیں اور 12زخمیوں کو ملنے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکا تھانہ دوآبہ کے اندر مسجد میں ہوا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے