مستونگ میں دھماکا ناقابل برداشت ہے، جان اچکزئی

مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے اور 40 زخمی ہوئے، جاں بحق افراد کی تعداد زیادہ ہوسکتی ہے۔جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی آشیرباد سے دشمن بلوچستان میں مذہبی رواداری اور امن کو تباہ کرنا چاہتا ہے، مستونگ میں دھماکا ناقابل برداشت ہے، حکومت بلوچستان کی ہدایت پر ریسکیو ٹیموں کو مستونگ روانہ کر دیا گیا ہے، شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے، کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، وزیراعلی علی مردان ڈومکی نے دھماکے کے ذمہ داروں کی گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے